رکشہ ڈرائیوروں کے احتجاج کی خبر شائع جس پر ڈپٹی کمشنرکا فوری فوری نوٹس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد) جہلم روزنامہ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں گزشتہ رو ز چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں سے بھتہ وصولی بارے شائع ہونے والی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، مختلف مقامات پر رکشہ ڈرائیوروں سے بھتہ وصول کرنے والے زیر زمین چلے گئے، رکشہ ڈرائیوروں کا اس اقدام پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کو خراج تحسین، لوٹ مار کرنے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو منظر عام پر لایا جائے رکشہ یونین کے عہدیداروں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت پنجاب نے جہلم سمیت پنجاب بھرکے 36 اضلاع میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کے چلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غریب چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی جیبوں سے پیسے نکالنے کے لئے اندرون شہر کے مختلف مقامات پر نامعلوم نوجوان بٹھا کر بھتہ وصولی کر رکھی تھی، جس پر چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد رجسٹرڈ ایسوسی ایشن کے صدر تسلیم خالد نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے ان پڑھ سادہ لوح رکشہ ڈرائیوروں سے گزشتہ 3 روز سے بھتہ وصولی کر رکھی ہے، سارا دن رکشہ ڈرائیور ز سڑکوں پر اپنے بیوی بچوں کا رزق تلاش کرتے مارے مارے سڑکوں پر پھرتے ہیں اور 100/200 روپے روپیہ کمانے والے رکشہ ڈرئیوروں سے کارپوریشن کے مقرر کئے گئے غنڈے ٹیکس کی مد میں وصول کرلیتے ہیں، اگر کوئی رکشہ ڈرائیور پرچی دینے سے گریز کرے ہٹے کٹے غنڈہ نما عناصر تشدد کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، جس پر گزشتہ روز چنگ چی ر کشہ ویلفیئر اتحادایسوی ایشن کے صدر تسلیم خالد اور دیگر رکشہ ڈرائیوروں کے احتجاج کی خبر شائع کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے پرچی ٹیکس وصول کرنے والے عناصر کو فوری ہٹانے کے احکامات جاری کئے اس طرح شہر کے مختلف مقامات پر براجمان بھتہ خور مافیا کے کارندے پلک جھپنے سے قبل غائب ہوگئے، جس پر چنگ چی رکشہ ویلفیئر یونین کے عہدیداروں سمیت رکشہ ڈررائیوروں نے اخبار نویسوں سمیت ڈپٹی کمشنر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غنڈہ ٹیکس کی وصولی کرنے والے عناصر کی پشت پناہی کرنے والے میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کو منظر عام پر لایا جائے اور فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں