جہلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں عوام الناس انتہائی احتیاط کریں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں عوام الناس انتہائی احتیاط کریں، دکاندار فیس ماسک اور حکومتی دیگر ایس او پیز کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو کاررویوں میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرنے کا کہا،انکا کہنا تھا کہ انسداد کورونا اقدامات کے حوالے سے چاروں تحصیلوں میں خلاف ورزی کرنے والے مراکز کے خلاف کرروایاں عمل میں لا رہے ہیں۔کورونا وائرس کے ضلع میں ابتک819افراد کا ٹیسٹ مثبت موصول ہو چکا ہے جبکہ 12نئے افراد کے بھی ٹیسٹ مثبت موصول ہوئے ہیں،اے ڈی سی آر نے کہا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں، کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لئے بار بار ہاتھ دھوئیں، بوجہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں، ضلع جہلم میں متعدد کرونا وائرس سے متاثرہ مریض موجود ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں، ایسے کاروباری مراکز جو ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرتے انکے خلاف فلفور کارروائی عمل میں لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں