بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور ڈویلپر وسیم خان اور علیم خان کی والدہ محترمہ اور ولایت خان مرحوم کی اہلیہ محترمہ بیگم بلقیس اختر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی

Spread the love

مانچسٹر (عارف چوہدری)

زندگی بنی نوع انسان کے لیے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ہے موت کے  اختیار کا مالک بھی وہی ہے ۔ رب العالمین نے تمام انسانوں کو ایک جیسا پیدا کیا ہے اسکے بعد دنیا میں اعمال نامہ ہر شخص کے اپنے اختیار میں دیا اور جس نے عارضی دنیا میں انسانیت کی بھلائی ،دین اسلام کی خدمت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر زندگی گزاری دنیا و آخرت میں مقام پا گیا ۔ بر طانیہ کی مشہور کاروباری شخصیت اور پراپرٹی ٹائی کون وسیم خان اور علیم خان کی والدہ ولایت خان مرحوم کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد مانچسٹر میں وفات پا گئیں انکو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نما ز جنازہ میں فیملی کے افراد کے علاوہ مانچسٹر کی کاروباری سیاسی سماجی شخصیتوں نے شرکت کی انکی رسم قل کے لئے فاتحہ خوانی سوموار کو ھو گی اس موقع پر گریٹر مانچسٹر مئیر اور یورپی پارلیمنٹ کے سابق امیدوار چودھری اسلم کمبوہ نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ اللہ تعالی مرحو مہ کی آخری منزل آسان کرے اور مر حو مہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے اور خاندان, عزیز و اقارب اور دوست احباب کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے (آمین) میں اس موقع پر وسیم خان -علیم خان اور علی رضا کے ساتھ انکے غم میں برابر کا شریک ھوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں