جہلم اقتدار کسی کی وارثت نہیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم اقتدار کسی کی وارثت نہیں، حکومت کسی کی جاگیر نہیں، بادشاہت کسی کے گھر کی لونڈی نہیں، مگر زہانت، عزت،وقار اور تدبر کسی کی میراث ضرور بن جاتا ہے اور یہی مدبرانہ سوچ اور فیصلے دوسرے لوگوں کو اپنی تقلید کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں، آج وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور فیصلوں کو اندرونِ ملک ہی نہیں بلکہ بیرونی دنیاء میں جس طرح پذیرائی مل رہی ہے، اس کی مثال پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی، ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی پیروی دنیاء بھر کے ممالک کر رہے ہیں، ان کی سادگی مگر سوچ کے بلند ترین معیار نے لوگوں کے دل موہ لئے ہیں، آج اس موذی وباء کے دوران بھی وزیراعظم جگہ جگہ منظر عام پر ہیں، اپنی غیور باغیرت قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اب تو پاکستانی عوام یہی کہہ رہی ہے کہ اے عمران تیرے جئے پت جمن ماواں کدھرے کدھرے کوئی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو گھروں کے اندر رہنا چاہیے کیونکہ کورونا گھروں میں داخل نہیں ہوتا بلکہ اس وائرس کو گھروں میں لایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں