سائبان عالمی ادبی فورم کی طرف سے خواتین کا عالمی دن بہت پروقار طریقے سے منایا

Spread the love


سائبان عالمی ادبی فورم ( صابرہ ناہیدبیورو چیف اردو گلوبل ) کی طرف سے خواتین کا عالمی دن بہت پروقار طریقے سے منایا ۔ جس کا اہتمام کونسلر مقدسہ بانو اور ایچ ایس ٹی وی اور سائبان کی بانی و صدر فائقہ گل کے اشتراک سے فائقہ گل صاحبزادہ کی رہائش گاہ میں کیا گیا ۔جس میں مانچسٹر کی سرکردہ خواتین نے شرکت کی۔ قونصل جنرل کی اہلیہ نازیہ طاق وزیر نے کہا کہ قونصلیٹ اور اپواء مانچسٹر دونوں خواتین کے حقوق کے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ کمیونٹی اتاشی مصباح نورین، سابقہ لارڈ میئر یاسمین ڑار اور ایم پی افضل خان دیگر خواتین نے آج کے دور میں خواتین کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج کے دور میں خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں جو کہ قابل ستائش ہے ۔تقریب میں سائبان عالمی ادبی فورم کی نائب صدر صابرہ ناہید ، فرزانہ افضل ، کونسلر جل ، کونسلر بیل ، کونسلر عشاء ، سابقہ میئر بری شاہینہ ھارون ، کونسلر نائلہ ، پامیلا ملک ، روبینہ راجہ ، ڈاکٹر فصہ بی بی اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں پرتکلف افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں