جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم تبدیلی سرکار کا کرپٹ سرکاری ملازمین کے لئے شکنجہ تیار، انتہائی معتبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف سرکاری اداروں کے گریڈ 22 سے لیکر 8 گریڈ کے ملازمین تک 1 لاکھ سے زائد کرپٹ افسران و ملازمین کی کرپشن کا ریکارڈ مکمل کر لیا گیاہے، پہلے مرحلے میں 5 ہزار کرپٹ ترین قومی خزانے کو نوچ نوچ کر کھانے والے ملازمین کو گرفتار کیا جائیگا، تمام گرفتاریاں رواں سال مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی مقصد کے لئے سپریم کورٹ نے 120 احتساب عدالتیں فوری بنانے کا حکم دیا ہے، جس میں بیوروکریسی اس کام میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے پوری طرح متحرک ہو چکی ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے کرپٹ ترین پانچ ہزار ملازمین کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیاہے، ان میں انکم ٹیکس، کسٹم،ریونیوٹیکسیشن، ریلوے،واسا، ایل ڈبلیو، ایم سی، پولیس، ایف آئی اے، تعلیم، صحت، انفارمیشن، ہاؤسنگ سوسائٹی، رجسٹرارز، واپڈا، سوئی گیس، پی ڈبلیو ڈی، ورکس ڈیپارٹمنٹ، ضلعی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بشمول سی ڈی اے سمیت درجنوں محکموں کے ملازمین شامل ہیں،ذرائع کے مطابق مختلف محکموں کی لیبر یونینز کے عہدیداران کے ناموں کی لسٹ بھی مرتب کر لی گئی ہے، جوآئے روز ہڑتال کی دھمکیاں دے کر نہ صرف سالہا سال سے ناجائز بھرتیاں کرواتے چلے آرہے ہیں اور ساتھی ملازمین کے ذریعے کرپشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس طرح کرپشن کی تلوار سے قومی خزانے کا سرقلم کرنے والے سرکاری افسران سمیت ملازمین جو قومی خزانے کو گھر کی لونڈی سمجھ کر نوچ نوچ کر دیمک کی طرح کھا رہے ہیں، زرائع کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سی ایس پی افسران اور انجینئرز کی بڑی تعداد پر ہاتھ ڈالنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے تاکہ ترقیاتی کاموں میں ہر سال کھربوں روپے کی کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو منظر عام پر لا کر لوٹی ہوئی دولت کو قومی خزانے میں جمع کروایا جا سکے۔ تمام ملازمین کی بھرتی کے وقت حیثیت کے مطابق ثبوت بھی اکٹھے کئے گئے ہیں جس کے مطابق سرکاری نوکری حاصل کرنے سے قبل سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے افراد جو پہلے انتہائی غریب تھے نوکریاں حاصل کرنے کے چند سالوں بعد قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے بعد راتوں رات لاکھ اور کروڑ پتی بن گئے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین اس حد تک کرپٹ غلیظ اور بدکردار ہیں کہ ان کا جہاں بھی ہاتھ پہنچتا ہے وہاں لازمی مبینہ کرپشن و چوری کرتے ہیں جس کی تازہ مثال کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والے خوفناک حقائق تھے بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کے فنڈز سرکاری افسران میں غریب افراد کے نام پر لوٹ مار کی اس طرح کروڑوں روپے ہضم کر لئے،۔
