برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے

Spread the love

مانچسٹر(عارف چودھری) 

برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ برطانیہ بھر کی تمام کونسلوں میں سے اولڈہم کونسل کورونا وائرس کے مریضوں میں پہلے نمبر تھی لیکن کونسل کی انتھک محنت اور لوگوں کے دروازوں پر دستک دے کر کورونا وائرس بارے آگاہی دینے سے اب اولڈہم کونسل نچلے درجے میں شامل ہو گئ ہے اس بارے اولڈہم کونسل کے سابق مئیر کونسلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر اب ہم سب سے نیچے ہیں اسکی بنیادی وجہ کمیونٹی کو باخبر کرنا تھا کہ اس بیماری کو سنجیدگی سے لیں اور ایک دوسرے سے ملنے جلنے سے گرہیز کریں ۔ قومی سطح پرکورونا وائرس کی حکمت عملی بارے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص حکمت کی وجہ سے اس وقت ہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں ناقص حکمت عملی سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں سکول بند ہیں ہمارے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اور وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے چائیں نہ کہ تزبزب کا شکار ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں