جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم آئیسکو سرکل میں سرسبز و شاداب درختوں کی کٹائی عروج پر، آئیسکو سرکل جہلم اربن سب ڈویژن میں روزانہ مرمتی کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رکھنے کا فیشن بن گیا، بجلی کی بندش سے کارروباری افراد سمیت محنت کش طبقہ شدید متاثر، شہریوں کی جانب سے بجلی کی بندش پرشدید الفاظ میں مذمت، وزیراعظم پاکستان،وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی ہفتوں سے شہر و گردونواح کے علاقوں میں مرمتی کے کام کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ نہ رک سکا۔ جس کیوجہ سے کارروباری طبقہ سمیت محنت کش بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی لائنوں کی مرمت کے نام پر مسلسل کئی ماہ تک بجلی کی فراہمی معطل کی گئی، جبکہ گزشتہ ماہ سے آئیسکو سرکل جہلم کی مختلف سب ڈویژن میں بجلی کی بندش کا سلسلہ پورے عروج پر ہے، صبح 9 بجے سے سہ پہر 3/4 تک بلا وجہ بجلی بند کرکے شہریوں کو زہنی کوفت میں مبتلا کیا جاتا ہے، جبکہ سرکاری اداروں میں بجلی نہ ہونے اور ہسپتالوں میں بجلی کی عدم دستیابی کیوجہ سے شہریوں کے کام اور آپریشن وغیرہ التواء کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جس کیوجہ سے شہری و کاروباری افراد سمیت گھریلو زندگیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ بجلی جدید دور کی بنیادی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے زندگی و کارروبار کا پہیہ رواں دواں ہے،، شہری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے آئیسکو سرکل کی انتظامیہ نے مرمتی کے نام پر بجلی کی بندش کرکے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید زہنی کرب میں مبتلا ہو چکے ہیں، شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیاہے کہ آئیسکو سرکل جہلم میں بجلی کے بندش کے خاتمے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ محنت کش طبقہ محنت مزدوری کرکے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پا ل سکیں۔
