عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے وزیراعظم کے سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے حوالے سے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کپتان کا فرعونیت بھرا لہجہ بتا رہا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ہزارہ برادری کے سارے مطالبات مان لیے ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ شرط لگا دیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی تدفین کر دیں میں آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤں گا۔
وزیراعظم کے اس بیان پر انہیں اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کپتان کا فرعونیت بھرا لہجہ بتا رہا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں، ہزارہ برادری کے لیے دھمکی آمیز باتیں کرنا ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف اور قابل مذمت ہے
اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حکمران پاکستان پرمسلط ہوں گے تب تک دہشتگردی تو کیا ملک کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا یہ طالبان کے ہمدرد، ان میں عوام کی ہمدردی کا جذبہ موجود ہی نہیں، یہ دکھ درد سمجھ ہی نہیں سکتے، یہ عوام کے درمیان جاہی نہیں سکتے، وزراء کا حشر دیکھ کر کپتان کوئٹہ جانے کی ہمت نہیں کر رہا