ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کی ایگزیکٹو کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد

Spread the love

ساہیوال ( )ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کی ایگزیکٹو کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہسپتال کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پراپیگنڈے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے ہسپتا ل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش قراردیا گیا -اجلاس کی صدارت کمیٹی کے سینئر رکن چوہدری سلطان محمود نے کی اور اس میں پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان خان،صدر چیمبر چوہدری عاصم رفیق، پی ایم اے ساہیوال کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد طاہر، شیخ محمد یونس،ضیاء الرحمن خان اور حاجی تاج دین انصاری نے بھی شرکت کی -کمیٹی نے ایڈمنسٹریٹر ہسپتال نفیس صادق کو مذکورہ عناصر کی نشاندہی کرنے اور انضباطی کارروائی کے لئے مکمل تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں