ساہیوال ( آ صف ندیم ) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن نے اڈہ بوٹی پال پر کھادوں کی دوکانوں کی چیکنگ کی اور کھادوں،ہیومک ایسڈ اور پوٹاش کے سیمپلز لیے -انہوں نے احمد زرعی کارپوریشن،رحمان سپرے سنٹر،رضوان سپرے سنٹر،شاہد زرعی کارپوریشن،غریب نواز سپرے سنٹر کی کیش میمو اور سٹاک رجسٹر کو چیک کیا اور اوور چارجنگ پر عمران شامی کو 10ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا -ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن نے ڈیلرز کو وارننگ دی کہ صرف رجسٹرڈ پراڈکٹ بیچیں اور رجسٹرڈ فرموں کے ساتھ کام کریں،غیر قانونی کاموں پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی – چیکنگ کے دوران لئے گئے تمام نمونہ جات کو تجزیہ کے لئے لیبارٹری بجھوا دیا گیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
