گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا ناغہ کے دن گوشت کرنے پر نصب درجن قصائیوں کے خلاف کاروائی، بھاری جرمانئے عائد، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں پر چھاپے مار ے چھاپوں کے دوران ناغہ کے روز گوشت کرنے پر 6 قصائیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئے، اور انہیں نوٹس دئے کہ آئندہ ناغہ کے دن کوئی بھی قصائی گوشت کی خریدو فروخت نہیں کریں گے واضح رہے کہ منگل اور بدھ کے رو ز چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے کسی بھی قسم کے گوشت کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے خلاف ورزی پر زمہ داروں کے خلاف کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے ترجمان نے عوام الناسے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ہورہی ہے تو فوری شکایات سیل میں اپنی شکایات درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے شکایات سیل کے نمبرات 05811-920724 اور 03555554145 پر درج کرادیں تاکہ عوامی شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جاسکے۔ شکریہ
مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بدھ 20 جنوری 2021