کتا کیوں بھونک رہا ہے اب آپ جان سکیں گے
تحریر و تحقیق چوہدری زاہد حیات
سیول: جنوبی کوریا کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے کتے کے بھونکنے کی آواز کا مطلب بتانے والا پٹہ تیار کرلیا ہے۔
پیٹ پلس نامی کمپنی نے کتوں کے لیے ایک ایسا پٹہ بنایا ہے جس میں مصنوعی ذہانت پر تیار کردہ آلہ نصب کیا گیا ہے۔ پٹے پر لگا یہ آلا کتے کے بھونکے کی آواز کا مطلب سمجھ سکے گا اور تشخیص کر سکے گا کہ کتا کیوں بھونک رہا۔
پٹے میں لگی ڈیوائس یا آلہ اپنے ڈیٹا بیس میں رکھے کتے کی 50 نسلوں کے 10 ہزار بھوکنے کی آواز کے نمونوں سے موازنہ کرکے یہ ترجمانی کرتی ہے کہ اس وقت بھوکنے والے کتے کے احساسات و محسوسات کیا ہیں یعنی وہ خوش ہے، پریشان خوف زدہ ہے بھوکا ہے پھر وہ اس وقت کھیلنا چاہتا ہے۔
اس پٹے کو کار آمد اور اس کے نتائج کو زیادہ سے زیادہ بہترین بنانے کے لیے سیول نیشنل یونیورسٹی میں آلے کی تیار پر طویل تحقیقی کام بھی کیا گیا جس کے بعد آلات میں احساست کی درست شناخت کے پیمانے پر اس پٹے کی درجہ بندی 80 فی صد تسلیم کی گئی۔ پیٹ پلس کمپنی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے اس آلے میں کتے کی آواز کا ڈیٹا جمع ہوتا چلا جائے گا اس کے کام کرنے کی صلاحیت بھی مزید بڑھتی جائے گی۔
اپنے پالتو کتوں کے لیے یہ پٹہ خریدنے والے اس میں لگی ڈیوائس کو اپنے اسمارٹ فون سے منسلک کرسکتے ہیں اور اس کے استعمال کی لیے بنائی گئی ایپ کی مدد سے اپنے کتے کی روزمرہ سرگرمیوں، سونے کے معمول، خوراک کی تفصیل وغیرہ بھی جان سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے پالتو کتے کی صحت دکھ تکلیف کے بارے میں جانا جا سکتا ہے
