جہلم اوور ٹائم بحال ہونے پر ریلوے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم اوور ٹائم بحال ہونے پر ریلوے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پاکستان ریلوے نے یونینز کے شدید احتجاج کے بعد ریلوے کے ساتوں ڈویژنوں اور تمام ورکشاپس میں کام کرنے والے ملازمین کا اوور ٹائم بحال کر دیا اور اس بابت باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیا ہے پاکستان ریلوے نے شدید مالی بحران کیوجہ سے اوور ٹائم مکمل بند کردیا تھا۔اوور ٹائم کی بندش کے بعد یونینز سراپا احتجاج بن گئی تھیں، گزشتہ روز ریلوے ورکرز یونین کے وفاقی وزیر سے مذاکرات ہوئے جس کے بعدوفاقی وزیرمحمد اعظم سواتی نے ریلوے ملازمین کا اوور ٹائم بحال کر دیاہے، ریلوے ملازمین نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے چھوٹے ملازمین کی معاشی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں