پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈنڈوں کا استعمال

Spread the love

جیکب آباد میں پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈنڈوں کا استعمال، کئی افراد گرفتار

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈنڈوں کا استعمال جاری ہے، پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کرکے ان پر ڈنڈے برسائے، پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے افراد کو کچھ وقت لاک اپ کرنے کے بعد آزاد کردیا گیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس لاک ڈاؤن کی آڑ میں شہریوں کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اورشہریوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ان سے رشوت لیکر آزاد کررہی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں