جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پریس کلب کے بانی ممبر معروف سینئر صحافی بابا مظفر اقبال انصاری کی صحت یابی کیلئے جہلم پریس کلب میں دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا،صحافیوں کی کثیر تعداد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے بانی ممبر میڈیا ون کے سرپرست اعلیٰ بزرگ صحافی مظفر علی انصاری جو پچھلے چند روز سے علیل ہیں کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، قرآن خوانی کے بعد تلاوت قرآن مجید کی سعادت وسیم تبریز جبکہ آقا دو عالم پر عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کی سعادت سید ناصر حسین شاہ، محمد سلیمان قادری اور آصف جٹ نے حاصل کی، اس موقع پر صحافیوں نے بابائے صحافت مظفر اقبال انصاری کی جہلم کی صحافت کے لئے انجام دینے والی خدمات پر روشنی ڈالی اور صحافیوں نے بزرگ صحافی مظفر اقبال انصاری کی صحت یابی کے لئے دعا کرائی، اس موقع پر مظفر اقبال انصاری کے صاحبزادے مدثر اقبال انصاری نے خصوصی شرکت کی جبکہ کھاریاں پریس کلب، دینہ پریس کلب، چوٹالہ سمیت علاقائی صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
