موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیوجہ سے عوام خوار ہو رہے ہیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم معروف کارروباری شخصیت پرویز ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیوجہ سے عوام خوار ہو رہے ہیں، حکومت ڈنڈے کے زور پر ناکام حکومت کو چلانے کی کوشش کر رہی ہے، اقتدار میں آنے والی ناکام حکومت نے سرکاری محکموں میں ستر ہزار آسامیوں اور کئی اداروں کو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز ڈار کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں ادارے ختم کرنے سے بے روزگاری کا سونامی آئے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی اور سوئی گیس کے بل جلانے کا مشورہ دینے والوں کو اب بجلی اور گیس کے نرخ نظر کیوں نہیں آرہے، سہانے خواب دیکھا کرنا کام حکومت حاصل کرنے والوں کو اب اپنی کہی ہوئی باتیں یاد آنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں