

چیچہ وطنی : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال کے والد نامور بزرگ سیاستدان ملک اقبال لنگڑیال کی وفات پر اظہار تعزیت کی
چیچہ وطنی مرحوم ملک اقبال لنگڑیال ایک بہترین انسان بہترین سیاستدان تھے جنہوں نے محبت ، رواداری کی سیاست کو فروغ دیا’ سردار عثمان بزدار
وی او
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان لنگڑیال کی رہائش گاہ کماند چیچہ وطنی ساہیوال میں آمد صوبائی وزیر کے والد نامور بزرگ سیاستدان ملک اقبال لنگڑیال کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملک اقبال لنگڑیال مرحوم کی سیاسی خدمات کو بے حد سراہا اور کہا کہ مرحوم ملک اقبال لنگڑیال ایک بہترین انسان بہترین سیاستدان تھے جنہوں نے محبت ، رواداری کی سیاست کو فروغ دیا اور ساہیوال کی سیاسی تاریخ میں ملک اقبال لنگڑیال کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا