خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز، سوات کے مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا

Spread the love

مینگورہ میں مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ہونیوالے ٹرائلز کے دوران بہترین انتظامات کئے گئے تھے،حتمی ٹیموں کا اعلان آج کیا جائیگا.کاشف فرحان

پشاور(سپورٹس رپورٹر)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی انڈر 21 گیمز کیلئے خیبر پختونخواکے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا،ڈی ایس او سوات کاشف فرحان کی نگرانی چیف کوچ شفقت اللہ اور جعفر شاہ کی قیادت میںسلیکشن کمیٹی کے اراکین نے خواتین کے اتھلیٹکس،رسہ کشی، کرکٹ، بیڈمنٹن، والی بال سمیت سات کھیلوں جبکہ مردوں کے کراٹے، ووشو، جمناسٹک، تائیکوانڈو سمیت دس کھیلوں کی سلیکشن کیلئے بڑی تعداد میں مختلف کالجز اور کلبوں کے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس او ملاکنڈ محمد نوید بھی موجود تھے۔خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی اسفندیار خٹک کی ہدایت پر صوبائی انڈر 21 گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈی آئی خان سے لیکر چترال تک بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع 35 اضلاع کی سطح پر مرد وخواتین ٹیموں کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز کا سلسلہ بدستوری جاری ہے ۔دیگر اضلاع کی طرح پیر کے روز سوات میں خواتین کے اتھلیٹکس ،رسہ کشی اور کرکٹ کے ٹرائلز گراسی گرائونڈ مکان باغ مینگورہ میں جعفر شاہ،سائرہ خان اور فاطمہ نے لئے جبکہ کراٹے کے ٹرائلز کوچ عمل گل آفریدی، تائیکوانڈو کے ٹرائلز کوچ شفیق الرحمن، جمناسٹک کے ٹرائلز سبز علی،ووشو کے ٹرائلز تیمور جاوید اور اس طرح دیگر کوچز نے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز لئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان جن کے پاس ریجنل سپورٹس آفیسر کی ذمہ داریاں بھی ہیں نے کہا کہ محکمہ کھیل کے زیر اہتمام منعقدہ انڈر 21 گیمز کے انعقاد سے صوبے میں کھیلوں کو فروغ ملے گا کیونکہ اس سے مرد وخواتین کھلاڑیوں کو یکساں سپورٹس سامان، کٹس، شوز اور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہونگے۔گزشتہ ادوار میں صوبائی انڈر 23 گیمز ، نیشنل انڈر 16 گیمز اور نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی طرح انڈر 21 گیمز کے میڈلز ہولڈر مرد وخواتین کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبے اور نیشنل لیول پر میڈلز ہولڈر کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی ماہانہ وظیفہ کی صورت میں کی جارہی ہے اور اللہ کے فضل سے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی کاوشوں سے شعبہ کھیل کو فروغ مل رہا ہے ،کاشف فرحان نے کہا کہ ٹرائلز سے قبل سوات کے مختلف سکولز،کالج اور کلبوں کیساتھ ساتھ شہر بھر میں بینرز آویزاں کئے گئے تھے تا کہ بھر پور تعداد میں نوجوان ٹرائلز میں حصہ لے تا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل مرد وخواتین ٹیمیں تشکیل دینے میں مدد مل سکے۔انکا کہنا تھا کہ پیر کے روز ہونیوالے ٹرائلز میں مرد وخواتین کے ٹرائلز کے حوالے مختلف مقامات پر بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور اللہ سے انتہائی پر سکون ماحول میں ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا انہوں نے کہا کہ ٹیموں میں جو کھلاڑی سلیکٹ ہوئے ہیں انکے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں