اوپن یونیورسٹی ملازمین کی بہبود کے لئے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش

Spread the love

دو سال قبل یونیورسٹی کی ڈیجٹلائزیشن کا عمل شروع کیا، آج آخری مراحل میں ہے.پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آٹو میشن خواب نہیں میرا مشن ہے، یونیورسٹی کو معیاری ادارہ بنانے، انتظامی، مالی اور تدریسی امور میں شفافیت لانے، جعلسازی کی روک تھام کے لئے اور طلبہ کو آن لائن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے شروع کرنے والا ڈیجیٹلائزیشن کا عمل آج اللہ کے فضل و کرم سے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے”اِن خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن(ایوا)کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خلاف قانون کوئی کام نہیں کیا جو کیا قواعد و ضوابط اور قانون کے مطابق کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی پسند اور ناپسند کے سخت خلاف ہیں اورتمام ملازمین کو بلاتفریق یکساں بنیادوں پرسہولیات فراہم کی ہیں۔ایوا کے صدر، شیر آصف ستی اور جنرل سیکریٹری، بلاول خان لغاری نے اِس تقریب میں گذشتہ دو سال کے دوران یونیورسٹی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے اتنے اقدامات کسی بھی دور میں نہیں ہوئے ہیں جس پر ہم وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور یونیورسٹی انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔ملازمین کی بہبود کے لئے گذشتہ دو سال کے اقدامات میں میڈیکل رولز کی منظوری، خالی آسامیوں پر قواعد و ضوابط کو فالو کرتے ہوئے 583ملازمین کی ہائرینگ جس میں 327 یونیورسٹی کے لیبرز/ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے شامل ہیں، کروناوباء کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کے لئے اعزازیہ، ٹیکنیکل پوسٹوں کی اپ گریڈیشن، اوورٹائم معاوضے میں اضافہ و دیگر شامل ہیں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے مطالبے پر یونیورسٹی کے رجسٹرار کو ڈی پی سی کا اجلاس جلد بلانے کی ہدایت کردی۔ وائس چانسلر نے ملازمین کی ترقی کے لئے یونیورسٹی سٹیچوز میں جلد از جلد ترمیم کی ہدایت بھی کردی۔تقریب کے اختتام پر ایسوسی ایشن کے صدرنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ گرین ہاؤسنگ سوسائٹی نے یونیورسٹی ملازمین کی کالونی کے لئے پلاٹس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے جس پر انہوں نے یونیورسٹی ملازمین کو مبارکباد دی۔ پنڈال میں موجود یونیورسٹی کے سینکڑوں ملازمین نے کھڑے ہوکر باآواز بلند وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں