سیف علی خان کی خوبصورت آواز میں حمد رمضان کے مہینے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے

Spread the love

مشہور حمد شہید آصف باغی کے فرزند سیف علی خان کی سریلی آواز میں ریکارڈ کی گئی ہے جسے میوزک ڈائریکٹر نظیف مقصود نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

پشاور(چیف اکرام الدین)نجم شیراز کی مشہور حمد نہ تیرا خدا کوئی اور ہے اور نہ میرا خدا کوئی اور ہے ۔یہ حمد ایک نئے انداز اور آواز کے ساتھ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ریلیز ہونے والی ہے تفصیلات کہ مطابق یہ مشہور حمد جو کہ شہید آصف خان باغی کے فرزند سیف علی خان کی سریلی آواز میں ریلیز ہونے جارہی ہے جسکی ڈائریکشن میوزک ڈائریکٹر نظیف مقصود نے کی ہے اور اس حمد کو خیبر پختون خواہ کے مشہور سنگر و نغمہ نگار اور شہید آصف خان باغی کے فرزند سیف علی خان کے ساتھ میوزک ڈائریکٹر نظیف مقصود اپنے مداحوں کیلئے اس رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حمد ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔ جو کہ نجم شیراز کی مشہور پڑھی ہوئی “حمد” ہے۔ سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ اس مشہور حمد کو پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق تھا کیونکہ میں جب اس حمد کو سنتا ہوں تو مجھے اس سے ہر بار نئی قوت اور طاقت ملتی ہے اور میں نے اس مشہور حمد کو اپنے انداز آواز سے پڑھنے کا ارادہ کیا۔ سنگر و نغمہ نگار سیف علی خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس مشہور حمد کے پڑھنے سے مجھے دلی سکون ملتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ حمد نجم شیراز کی پڑھی ہوئی دس سالہ پرانی مشہور حمد ہے اور اس کو ہم اپنی آواز میں پڑھ کر نجم شیراز کو خراج تحسین پیش کرنے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں