جہلم سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے کے بعد منتخب بلدیاتی ممبران اپنے دفتروں میں پہنچ گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے کے بعد منتخب بلدیاتی ممبران اپنے دفتروں میں پہنچ گئے، کونسلرز، وائس چیئرمینز، یوتھ کونسلرز، خواتین کونسلرز، لیبر کونسلرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس پر گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن جہلم کے چیئرمین مرزا راشد ندیم کارکنوں کے ساتھ اپنے دفتر پہنچے جہاں مسلم لیگ (ن) زندہ باد، میاں نواز شریف زندہ باد کے نعرے بلند کئے جاتے رہے، سرکاری ملازمین نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن / ڈپٹی کمشنر کی تختی اکھاڑ کر سٹور میں محفوظ کر دی، تحصیل جہلم مسلم لیگ (ن) کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ سمیت بحال ہونے والے کونسلرز کی کثیر تعداد میونسپل کارپوریشن چیئرمین کے دفتر میں جمع ہوگئی، چیئرمین کی بحالی پر کارکن مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں