انمول ویلفیئر سوسائٹی کے 2 کارکنان پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے جان لیوا حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت

Spread the love

اولڈہم (عارف چودھری)یو کے پاکستان انوائرمینٹ ٹرسٹ کے چیئرمین فضل الرحیم،پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی،محمد طفیل او بی ای،کونسلر فداحسین اور دیگر برطانیہ میں آباد چھچھ کمیونٹی نے گزشتہ رات علاقہ چھچھ کے گاوں ویسہ میں انمول ویلفیئر سوسائٹی کے 2 کارکنان شہزادخان اور اسماعیل خان پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے جان لیوا حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک مشترکہ یان میں کمیونٹی نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دلخراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی خدمت خلق کے مشن میں روڑے اٹکانے کی جرات نہ کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں