جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں

Spread the love

چیچہ وطنی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں ، تین ماہ کی مختصر مدت میں ساہیوال پولیس نے مختلف مقدمات میں تقریباً اڑھائی کروڑ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر کے مدعیان کے سپرد کیا۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم میں قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کے90 اشتہاریوں سمیت کل 524 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے اور منشیات کے خلاف مہم میں کل تقریباً چار من چرس برآمد کر کے منشیات فروشوں کو جیل بھیجا۔ اور ناجائز اسلحہ میں تقریباً 93 پسٹل تیس بور اور25 بندوقیں برآمد کیں۔ پولیس اہلکاران کے مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو سروس کا آغاز کیا ہے اور ساہیوال پولیس ممبران کی مالی امداد کیلئے ویلفیئر کمیٹی قائم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں