دینہ(ادریس چودھری سے)”زندگی کے رنگ نرالے“30سالہ نوجوان اپنے ولیمہ کے دن ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا،شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔تفصیلات کے مطابق موضع لدھڑ منارہ تحصیل دینہ کے نوجوان حسن بٹ ولد عباس بٹ کا گزشتہ روز ولیمہ تھا،ولیمہ کی تقریب سے فارغ ہو کر جونہی نوجوان گھر پہنچا تو اچانک اسے دل کا دورہ پڑ گیا،جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔نوجوان کی اچانک موت پر والدین،دلہن پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔دولہاحسن بٹ کی اچانک موت پر پورے علاقے میں دکھ و غم کی لہر دوڑ گئی۔ متوفی کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ کو اس کے آبائی گاؤں لدھڑ منارہ میں ادا کی جائے گی۔
