گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ گلگت میونسپل حدود میں بلڈنگ بائی لاز کے تحت ہی تجارتی مقاصد کیلئے عمارتوں کی اجازت ہوگی، میونسپل بلڈنگ سیکشن کی منظوری کے بغیر کوئی بھی کمرشل عمارت تعمیر نہیں ہوگی، میونسپل حدود میں تجارتی بنیادوں پر تعمیر کیلئے میونسپل بلڈنگ سیکشن کو پیپر ورک تیز کرنے کی کرے، زیر التوکیسز کوفیلڈ وزٹ رپورٹنگ کے نمٹادیں، پیشہ وارانہ امور میں غفلت برداشت نہیں کرونگا، یہ باتیں جمعرات کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین، ٹاون انجینئر ثابت تقی، سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین و دیگر بلڈنگ انسپکٹرزکے ہمراہ شہرمیں تعمیرہونے والے تجارتی عمارتوں کے این او سی کیسز کا موقع پر جائزہ لینے کے موقع پرہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصور ت اور دلکش بنانے کیلئے ٹاون پلاننگ کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں اور کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں، چیف کوآرپوریشن آفیسر کے نگرانی میں میونسپل بلڈنگ سیکشن کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے امید ہے مزید بہتری آئی گی واضح رہے عوامی سہولت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر نے عمارتوں کے تعمیر کے سلسلے میں تیکنیکی مشکلات کے حل کیلئے تحصیل آفس اور میونسپل کارپوریشن گلگت آفس میں ون ونڈو آپریشن کونٹر قائم کئے ہیں جہاں پر روزانہ درجنوں کیسز حل کئے جاتے ہیں۔
