سندھ میں جنگل کا قانون ھے، مرزا فیصل محمود، عمران خان

Spread the love

لندن (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نایب صدر مرزا فیصل محمود اور جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے اپنے مشترکہ بیان میں آرام باغ کراچی میں شہریوں پر تشدد کرنے پر پولیس اہلکاروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سندھ میں جنگل کا قانون ھے جس کے ھاتھ میں جو طاقت ھے وہ اپنے ھاتھ سے عملدرآمد کرنے پر تیار ھے اس طرح کے واقعات سے آئین اور قانون کی خود نفی کی جا رھی ھے دونوں رہنماؤں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو پولیس کے ادارے کو بدنام کرنے کا باعث بن رھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں