جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس) جہلم سول ڈیفنس کی سیٹوں پر پچھلے کئی سالوں سے براجمان افسران وعملے کی ملی بھگت سے شہر سمیت ضلع بھر میں درجنوں سے زائد منی پٹرول پمپ اور گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے، منی پٹرول پمپوں ا ور گیس ریفلنگ کا کاروبار سول ڈیفنس کے افسران و عملے کی سرپرستی میں عروج پرپہنچ چکا ہے،سول ڈیفنس میں پچھلے کئی سالوں سے تعینات افسران و عملے کی سرپرستی کیوجہ سے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی دکانوں پر پٹرول اور آبادیوں میں گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر ہے۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی پشت پناہی کیوجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے،سول ڈیفنس کے ذمہ داران نے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور گیس ریلفنگ کا دھندہ کرنے والوں کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے۔شہریوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور جان لیوا کارروبارکی سرپرستی کرنے والے چہروں کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔
