جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہے اللہ انکے مال میں برکت فرماتے ہیں۔فرنٹ ڈیسک آفیسر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل
کشمیر(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر سے تعلق رکھنے والی مسلم ہینڈز انٹرنیشنل این جی او کی فرنٹ ڈیسک آفیسر عالیہ سید نے کہا کہ محتاج لوگوں کی مدد کرنے سے مال میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے مال اللہ تبارک و تعالی کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اللہ تبارک و تعالی انکے مال میں برکت فرماتے ہے انہوں نے کہا کہ محتاجوں، غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد معاونت، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے دوسروں کی مدد کرنے ان کے ساتھ تعاون کرنے انکے لئے روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء فراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور اپنے رب کو راضی کرنے کا نسخہ بتایا ہے ہم خود تو پیٹ بھر کر کھاتے ہیں لیکن برابر میں رہنے والے بھوکے پڑوسی کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھتے اس کے بچے روٹی کو ترستے ہیں اور ہم اپنے بچے پر ضرورت سے زائد خرچ کرتے ہیں ہمیں اس بے حسی اور بے جا اسراف پر شرمندگی بھی نہیں ہوتی اپنے لئے تو سبھی جیتے ہیں کیوں نہ دوسروں کیلئے جیا جائے دوسروں کی مشکلات و مسائل کو محسوس کرتے ہوئے ان کا بٹایا جائے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل این جی او کی فرنٹ ڈیسک آفیسر عالیہ سید نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ملک میں کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے لاک ڈون یے انسانیت کے سامنے بڑے بڑے مسائل درپیش ہیں ایک طرف اس مہلک بیماری سے خود کو بچانا ہے دوسری طرف اپنے اردگرد رہنے والے لوگوں کو بچانا بھی از حد ضروری ہے ایسے حالات میں اپنے اطراف کے لوگوں کی خبر گیری کرنا بھی ضروری ہے لاک ڈون کی وجہ سے بہت سارے لوگ پریشانی کا شکار ہیں کچھ غیور گھرانے کسی کے سامنے اپنی ضرورت زندگی رکھنے سے عاجز و قاصر ہے ایسے حالات میں مخیر حضرات کو چاہئے کہ اپنے رشتہ داروں پڑوسیوں اور دوستوں واحبان کی خبر گیری کریں انکی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں غریب محتاج مسکین اور مجبور لوگوں کے حقوق ہمارے ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی کرنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے اللہ کو ناراض نہیں بلکہ اللہ کو راضی کرنا چاہیے تا کہ انسان دنیا اور اخرت میں کامیاب ہو سکے۔