مانچسٹر کی کاروباری سماجی شخصیت کشمیری راہنما چودھری یاسر اعظم نے نوجوان بر طانیہ اور پاکستان کی کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی اور سابق وزیر اعظم میاں نواز ش
ریف کے سابق ایڈوائزر ندیم الحق کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر۔
مانچسٹر (عارف چودھری)
برطانیہ کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت اور کشمیری راہنما چوہدری یاسر اعظم نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سابق مشیر ندیم الحق اور بین الاقوامی تجارتی شخصیت نبیل جاوید و دیگر قریبی رفقا کے اعزاز میں آشٹن کے علاقے اوڈن شاء (Audanshaw)کے مقامی ریسٹورنٹ کی کھلی فضا میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستان اور کشمیر کی تازہ ترین صورتحال زیر بحث رہی۔ اس موقع پر نوجوان بزنس مین نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم یاسر چوہدری کی دعوت پر اکٹھے ہوئے ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے دی گئی ہدایات پر مکمل عملداری کی گئ ہم نے پاکستان اور کشمیر کی سیاسی اور تجارتی صورتحال بارے گفت و شنید بھی کی۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سابق مشیر ندیم الحق نے کہا کہ یاسر چوہدری نے قریبی رفقا کو اکٹھا کیا ہے یہ متحرک کشمیر راہنما ہیں ہم نے کشمیر اور پاکستان بارے تفصیلی بات چیت بھی کی ۔ سماجی شخصیت محسن مغل کا کہنا تھا کہ کھلی فضا میں افطار پارٹی کا اہتمام اچھا اقدام ہے ہمیں پاکستان اور کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے کافی عرصہ بعد اکٹھے مل بیٹھ کر بات چیت کا موقع بھی ملا۔ میزبان چوہدری یاسر اعظم نے افطار پارٹی میں شامل افراد اور مہمانان خصوصی کا دلی شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو صورتحال ہے دعاگو ہوں انہیں جلد آزادی ملے تاکہ وہ سکون کے ساتھ آزادانہ زندگی بسر کر سکیں -پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کے سینئر راہنما چودھری الیاس کا کہنا تھا کافی عر صہ کے بعد دوست احباب آؤٹ ڈور اکٹھے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ ھمارے کشمیری بھائ رمضان میں بھی لاک ڈاؤن اور انڈین آرمی کا ظلم برداشت کر رہے ہیں اس ظلم کو ختم کرانے کے لئے بر طانیہ اور دوسرے ملکوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر چاہئے افطاری میں شرکت کرنے دوسرے افراد میں چودھری جاوید-چودھری عجیب-چودھری ظفر-ظفر اعظم -چودھری وسیم اعظم-چودھری وقاص-چودھری مبین اعظم-حمزہ جاوید-چودھری الیاس-چودھری عثمان-چودھری مجید زمان-صابر راجہ-شکیل چودھری-ریاض راجہ-نصیر احمد شامل تھے