فلسطینی اداکارہ پر امن احتجاج میں شریک تھی کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گئیں۔
فلسطین(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینی اداکارہ مائزہ عبدالہدی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔فلسطینی اداکارہ پر امن احتجاج میں شریک تھی کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گئیں۔پینتیس سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا۔ویڈیو میں ان کی ٹانگ سے خون بہتا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے اس وقت ان پر حملہ کیا جب وہ مشرقی یروشلم کے پڑوسی علاقے شیخ جرح میں فلسطینی خاندانوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل کرنے کے لئے ایک مظاہرے میں شریک تھی۔اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں کہ آیا یہ ایک دستی بم تھا یا پھر گولابارود، صرف اتنا ہی جانتی تھی کہ میں درد سے چیخ رہی تھی۔ اپنی آنکھوں کے سامنے جوان لڑکے لڑکیوں کو اسرائیلی فورسز کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا۔اداکارہ کی زخمی حالت میں بنائی گئی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔انہوں نے اس موقع پر اپنی مدد کرنے والے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 132 ہوچکی ہے غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی اور عرب سفارتکاروں کی جانب سے کشیدگی کے خاتمے کے مطالبات کے باوجود اسرائیلی جنگی جہازوں کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں. فلسطین کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ پر فضائی حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوئےفلسطین کے طبی حکام کا کہنا تھا کہ غزہ میں پیر سے اب تک 32 بچوں اور 21 خواتین سمیت 132 افراد جاں بحق اور 950 زخمی ہو چکے ہیں دوسری جانب حماس کا اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اسرائیل کے دو اہم جنوبی شہروں میں غزہ سے راکٹ حملوں کے انتباہ کے لیے سائرن بجائے گئے.