گلگت کے تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے امن آمان کیلئے کی جانے والی کوششوں کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے مستحسن اقدام قرار دیا

Spread the love

گلگت (پ ر) گلگت کے تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے امن آمان کیلئے کی جانے والی کوششوں کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے مستحسن اقدام قرار دیا، قیام کیلئے سول سوسائیٹی کا اہم زمہ داری ہے جسے نبھانے کیلئے ہم سب کی زمہہ داری ہے کہ بین المسلکی ہم آہنگی کیلئے مشترکہ کردار اداکریں، کیونکہ گلگت ہم سب کا گھر ہے اپنے گھر کو آباد رکھنے کیلئے ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا، کیونکہ اسلام پھولوں کا ایک گلدان ہے جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف رنگوں کے پھول کے مانند ہے لہذا ہمیں اپنے گھر کو ہرحال میں خوبصورت اور پرامن رکھنا ہے یہ باتیں جمعرات کے روز انجمن تاجران کے روح رواں و سابق صدر مرکزی انجمن تاجران، گلگت بلتستان ٹریڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد ابراہیم، پٹھان تاجر ایسوسی ایشن کے صدر اظہر علی شاہ،و دیگر تاجر راہنماوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے جانب علاقے میں میں پائیدار امن و آمان کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ پائیدار امن کیلئے کوششیں قابل تعریف اور حوصلہ افزا ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر غلط بیانی نہ کریں، افواہوں اور منافرت پر مبنی کوئی بھی پوسٹ نہ کریں، اور نہ علماء کے خلاف آراء دینے سے اجتناب کریں، علماء ہمارے سر کے تاج ہیں علاقے کی تعمیرو ترقی امن و آمان کیلئے انکا کردار قابل تحسین رہاہے، گلگت کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہم سب کو اپنے حصے کاکام کرنا ہے بعد ازاں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے تاجر برادری کی جانب قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ شہر میں قیام امن اور باہمی ہم آہنگی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے بعد ازاں انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بھی علاقے میں امن و آشتی کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، اور بین المسلکی ہم آہنگی کیلئے مشترکہ کردار اداکرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ترجمان شہر ی حکومت مظہر مغل نے گلگت کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے امن و آمان کیلئے کی جانے والی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کریں، سوشل میڈیا پر منافرت پر مبنی پوسٹ نہ کریں، امن و آمان کے قیام کے پیغامات کو عام کریں، محبت کو پروان چڑھائیں، گلگت ہم سب کا گھر ہے اور صوبے کا دل ہے اپنے دل تمام تر بیماریو ں سے دور رکھنے کیلئے پریشانیوں کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں ایک دوسرے سے محبت کریں، معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کیلئے اچھائیوں کو فروغ دیں،اور محلہ جاتی، علاقائی اور صوبائی سطح پر امن وآمان کے قیام کیلئے کوششیں تیز کریں، کیونکہ اچھی بات پھیلانا صدقہ جاریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں