اسرائیلی حکومت فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم بند کریں۔ رخسار بٹ

Spread the love

بیت المقدس کا تحفظ تمام عالم اسلام کی اہم ذمہ داری ہے۔صدر وویمن فاونڈیشن

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی مسلمانوں کا جاری قاتل عام اور نسل کشی بند کریں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطین میں بے گناہ لوگوں کا قتل جاری ہے جو قابل افسوس و قابل مزمت ہے بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اسکا تحفظ عالم اسلام کی اہم ذمہ داری اور دین اسلام کا اہم رکن ہے لیکن اج فلسطینی مسلمانوں اور بیت المقدس کو اسرائیلی فوج کی طرف سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر عالم اسلام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو عالم اسلام کیلئے باعث بدنامی ہے مسلمان وہ ہے جو اپنے قبلے کا تحفظ اور احترام جانتی ہو اپنے قبلے اور دین اسلام کیلئے اپنی جان کرے اس وقت ہم سب کو فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دینا ضروری ہے اور اسرائیل کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے اس موقع پر وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے پرزور مطالبہ ہے کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھائیں تا کہ فلسطین میں مسلمانوں کا جاری قاتل عام و نسل کشی بند ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں