مزدور طبقہ کی عظمت کو سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صفدر خان باغی
پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے اپنی یوم پیدائش/ سالگرہ کیک کٹینگ کی تقریب کو ملتوی کر دیا انہوں نے کہا کہ میں نے موجودہ ملکی حالات کرونا وائرس وبا پھلنے کے باعث سالگرہ کیک کٹینگ کی تقریب کو ملتوی کر دی ہے انہوں نے ملک خدا داد پاکستان کی سالمیت بقا کیلئے خصوصی دعا کی کہ اللّٰہ رب العالمین اپنے پیارے حبیب نبی کریم صلیٰ اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے اس مہلک کرونا وائرس وبا سے تمام مسلمانوں کو نجات نصیب عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے جو افراد شہید ہوئے اللہ تبارک و تعالی انکی بخشش و مغفرت ودرجات بلندی متاثرین کو صحت و تندرستی جلد از جلد نصیب عطا فرمائے پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں یکم مئی یوم مزدور ڈے کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ اس دن ہمیں اپنے ان بےروزگار دہاڑی دار مزدور طبقہ کی محنت اور انتھک خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جنہوں نے اپنے زور بازو اور خون پسینے کی بدولت دن رات ایک کرکے پاکستان کی ترقی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج یکم مئی یوم مزدور ڈے کے مناسبت کے حوالے سے مزدور طبقہ کی عظمت کو ہم سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔