جس میں تمام مذہبی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
پاراچنار(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاراچنار میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تمام مذہبی سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی پاراچنار میں خطیب جامع مسجد علامہ فدا مظاہری اور سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علما اور تمام تنظیموں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علامہ عابد الحسینی ، قبائلی رہنما حاجی سردار حسین ، حاجی عابد حسین ، علامہ اخلاق حسین علامہ واجد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے مظالم انتہائی افسوس ناک ہے اور مسلسل ان مظالم پر مسلم ممالک اور دیگر ذمہ دار اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیل کو مزید اس قسم مظالم سے روکنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے رہنماؤں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلمان ممالک قدم بڑھائیں اور فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی دفاع کیلئے راہ ہموار کریں مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اسرائیلی پرچم ندز آتش کئے.