لندن(عارف چودھری)جائیداد کے تنازعات کے حل میں کمیونٹی کی مدد کرنے کے لئے ہائی کمیشن کا اقدام
پاکستان میں جائیداد کے تنازعات کے بارے میں کمیونٹی کی شکایات کو دُورکرنے کے لئے ، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ایک افیسرجناب دلدار علی ابروکو مقرر کیا ہے ، جو ہائی کمیشن میں جائیداد سے متعلق معاملات کو حل کرنے میں مدد کریں گے۔
کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنی شکایات کو مکمل دستاویزات کے ساتھ درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجیں
propertycomplaints@phclondon.org
جائیداد سے متعلق تمام مسائل کوپاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔