قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنا افسوس ناک ہے۔سید حبیب علی شاہ

Spread the love

مرزا غلام قادیانی نے نہ صرف جھوٹے دعوی نبوت کا اعلان کیا ہے بلکہ انبیاء کرام کی توہین میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔جنرل سیکرٹری ضلع سوات

سوات(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ن کا جنرل سیکرٹری ضلع سوات سید حبیب علی شاہ نے کہا کہ ریاست مدینہ میں جھوٹے نبوت اور حامیوں کو سب سے بڑا دھوکہ باز اور کذاب قرار دیا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ قادیانیوں کو صرف پاکستان میں کافر قرار دے کر دین اسلام سے خارج کر دیا گیا ہے۔چند اسلامی و غیر اسلامی ممالک ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے قادیانیوں کو نہ صرف کافر قرار دیا ہے اور اسلام سے لاتعلقی باقاعدہ سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے بلکہ بعض نے ان کو جیل میں ڈال دیا ہےجبکہ سعودی عرب پر قادیانیوں کا داخلہ بھی ممنوع ہے۔کچھ ممالک ایسے بھی ہیں کہ وہاں قادیانیوں کی لیٹریچر پر پابندی بھی لگائی گئی ہے تاکہ ان فسادیوں سے معاشرہ بچ جائے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے جو فیصلہ کیا کہ قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کر دیا گیا کیا یہ فیصلہ درست تھا یا نہیں بلکل نہیں کیونکہ پہلا سوال تو یہ ہے کہ اتش پرست اپنے اپکو اتش پرست تسلیم کرتے ہیں بت پرست اپنے اپکو کا فر تسلیم کرتے جبکہ قادیانیوں کو تقریباً سارے دنیا میں تو کافر قرار دے دیا لیکن قادیانی اج بھی اپنے اپکو مسلمان سمجھ کر کبھی بھی یہ نہیں کہے گا کہ ہم کافر ہیں۔اگر چہ مرزا غلام قادیانی نہ صرف نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا بلکہ مرزا قادیانی نے عیسٰی علیہ السلام کو بھی نہیں بخشا ٕاور مرزا غلام قادیانی کا دعویٰ ہے کہ وہ پہلے مسیح سے شان میں بڑھ کر ہے۔ ایک جھوٹا مدعی نبوت اور اس کا یہ دعوی کہ اللہ کے ایک سچے نبی سے ہر اعتبار سے بڑھ کر ہے۔اس سے بڑا ملعون اور کون ہو سکتا ہے۔ اسی طرح اگر تاریخ پر نظر ڈال دیا جائے تو ابتدائی اسلام ہی سے نبوت کا دعویٰ کرنے والوں کے ساتھ مملکت اسلامی ریاست کی سطح پر سختی سے نبٹایا گیا۔جھوٹے مدعیان نبوت کی بھی ایک تاریخ ہے اور اس ملا حظہ کیا جاسکتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلّم کی حیات میں ایک شخص نے جھوٹے نبوت کا اعلان کیا جس کا نام اسود غنسی تھا رسول اللّہ صلّی اللّہ علیہ وسلّم نے خود اس کی سرکوبی کیلئے حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ کی قیادت میں اسلامی لشکر روانہ کیا اور ان اسلامی لشکر نے اسور غنسی اور ان کے حمایت کاروں کو کافر قرار دے کر ہلاک کیا گیا۔سورة انعام میں اللّہ تعالٰی فرماتے ہیں اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹی تہمت باندھے یا کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے,حالانکہ اس پر کوئی وحی نازل نہ کی گٸ ہے۔ مرزا قادیانی نے نہ صرف جھوٹے دعویٰ نبوت کا اعلان کیا بلکہ انبیا ٕکرام کی توہین کی ساتھ ساتھ مسلمانو ں کی توہین میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ یہ قادیانیوں کا بہت مختصراً سا حقیقت ہے۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کی دعویدار باوجود اسکی کہ وزارت مذہبی امور نے عمران خان کو باقاعدہ طور پر کہا کہ اس سے پہلے بھی قادیانیوں کو اقلیتی کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا لیکن پھر بھی عمران نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیٹی میں شامل کردیا گیا۔سید حبیب علی شاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ روس ایک غیر اسلامی ملک ہے لیکن انہوں نے قادیانیوں کی لیٹریچر پر پابندی لگادی گٸی۔جو لوگ قادیانیوں کی حمایت کرکے یہ کہتے ہیں کہ یہ بھی انسان ہے تو ان کا حقیقت اپکے سامنے لایا گیا اور اگر باوجود اسکی جو قادیانیوں اور انکے سہولت کاروں کا حامی ہے۔نبی کریم صلّی اللّہ علیہ وسلّم کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ کہ مطابق ان کا حشر,ان جھوٹے نبوت دجالوں وکذابوں کے صف میں شامل کیاجائے گا اور انکا روز محشر پر بدترین حشر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں