عوام کی مدد کرنے والا قانون کا رکھوالا خود مدد کا منتظر ہے

Spread the love

ائی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران سے درخواست ہے کہ میرے بیٹے کو تلاش کرنے میں میری مدد کریں۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق عوام کی مدد کرنے والا قانون کا رکھوالا خود مدد کا،منتظر ہے۔ایس ایس پی ملیر میں تعینات پولیس اہلکار سعید کا بیٹا محمد طلحہ گزشتہ روز طیبہ مسجد ریلوے اسٹیشن قائدآباد میں ظہر کی نماز پڑھنے گھر سے نکلا لیکن تاحال واپس گھر نہیں پہنچا، پولیس اہلکار سعید نے کہا کہ میرے بیٹے کی گمشدگی پر تمام اہل خانہ سخت اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں، میرے بیٹے کی گمشدگی کی درخواست تھانہ شاہ لطیف میں جمع کروا دی ہے۔ میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی ملیر سمیت ایس ایچ او شاہ لطیف نیک محمد کھوسہ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے بیٹے کو تلاش کرنے میں میری مدد فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں