جہلم سال 2021-22 پریس کلب کے انتخابات میں چوہدری عابد محمود دوسری بار صدر منتخب

Spread the love

جہلم(عمیراحمدراجہ +چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2021-22 مکمل،چوہدری عابد محمود صدر، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل دوسری مرتبہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، نائب صدر کے لئے مرزا راحیل بیگ، جائنٹ سیکرٹری کے لئے راجہ سہیل کیانی، فنانس سیکرٹری کی نشست پر سید ناصر حسین شاہ کا اتفاق رائے سے انتخاب کر لیا گیا۔ معروف سینئر صحافی میاں محمد ساجد نے منتخب عہدیداران کا اعلان کیا،اجلاس میں صحافیوں کی قابلِ ذکر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر نو منتخب صدر چوہدری عابد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی خدمت کے کام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صحافی بھائیوں کے مسائل کو حل کرنا عہدیداران کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اداروں کی بہتری کے لیئے کام کرنا ہوگا، جہلم پریس کلب ورکنگ صحافیوں پر مشتمل ایک بہترین ادارا ہے جس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کوششیں کرنا ہونگی۔نو منتخب جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل نے تمام جنرنلسٹ گروپ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے صحافتی گروپ اپنی جگہ موجود ہیں اور رہیں گے۔ لیکن پریس کلب کی عزت و تکریم کے لئے ہم سب ایک ہیں، انہوں نے نئے آنے والے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کانٹوں کی سیج ہے نئے آنے والے صحافیوں کو چاہیے کہ وہ سینئرز کا احترام کریں اور علاقائی مسائل اور مظلوموں کی آواز کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، نو منتخب عہدیداران نے تمام صحافی گروپس کو اتفاق رائے سے نمائندے مقرر کرنے پر شکریہ اداکیا۔
c

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں