جہلم پٹرولنگ پولیس مصری موڑ، ضلع جہلم کی کارروائی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پٹرولنگ پولیس مصری موڑ، ضلع جہلم کی کارروائی،ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس گلفام ناصر وڑائچ، ڈ پٹی سپرنٹنڈنٹ پٹرولنگ ہائی وے پولیس آصف محمود کی خصوصی کی ہد ایات پرپٹرولنگ پوسٹ مصر ی موڑ کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز عمران اکرم اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ملازمین کے ہمراہ نے دوران ڈیوٹی دو(2)کس مویشی چوروں کو گرفتار کیا. جن کے قبضہ سے ایک عدد بکری (مالیت مبلغ 30,000 روپے) برآمد کر لی.ملزمان تھانہ چوٹالہ پولیس کے حوالے کر دیئے گئے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں