سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی پر قابو نہ پایا جا سکا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم کے پبلک مقامات ٹرانسپورٹ اڈوں، ہسپتالوں، اور سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی پر قابو نہ پایا جا سکا، سرکاری اداروں کے اندر اور باہر پبلک مقامات پر بھی سگریٹ نوشی جاری۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی، تمباکو نوشی کے عادی افراد ہسپتالوں، پبلک مقامات، بسوں، ویگنوں میں قانون کا مذاق اڑاتے نظرآتے ہیں، عوامی، سماجی اور شہری حلقوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں موجود سرکاری و نجی ہسپتالوں، کالجز، یونیورسٹیز، پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے اسٹیشن سمیت دفاتر میں سرعام سگریٹ نوشی کا سلسلہ عروج پکڑتا جا رہا ہے جس کیوجہ سے سگریٹ نہ پینے والوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوامی مقامات پر اور گاڑیوں میں سیگریٹ پینے اور نہ پینے والوں کے درمیان اکثر اوقات لڑائی جھگڑے، گالی گلوچ بھی ہوتے رہتے ہیں۔ سگریٹ کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں سمیت پبلک مقامات اور بازاروں میں سگریٹ نوشی پر عائد پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ شہری ذہریلے دھوئیں سے پھیلنے والی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں