وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ ضمیر جعفری اسٹیڈیم جہلم کی بحالی کے لئے فنڈز کا اجراء کیا جائے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم اندرون شہر میں بچوں کی نشو نما کے لئے کھیل کے میدانوں کانہ ہونا نو نہالوں کے بنیادی حقوق چھیننے کے مترادف ہے، والدین بچوں کی نشونما کے لئے فکر مند، بچے اعصابی کمزوریوں کا شکار ہونے لگے۔ شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے کھیل کے میدانوں کے لئے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کیمطابق ضلعی انتظامیہ بچوں کو کھیل کے میدانوں کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی اور نہ ہی انکے اجڑے ہوئے کھیل کے میدانوں کی طرف کوئی توجہ دی جارہی ہے، جس کی وجہ سے شہری بچوں کو زہنی و جسمانی ورزش کے لئے ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ لیکر جائیں، سید ضمیر حسین جعفری (مرحوم) کے نام سے منسوب سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم بچوں کی کھیلوں کے لئے تعمیر کیا گیا جہاں روزانہ کی بنیاد پر اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں کے بچے کرکٹ، فٹبال، والی بال کھیل کر اپنے آپ کو چست و توانا رکھتے تھے، لیکن چند سال قبل آندھی آنے کے باعث اسٹیڈیم کی دیوار گری جس کے نیچے دب کر 2 معصوم جانیں ضائع ہو گئیں، مشتعل افراد نے اسٹیڈیم کی دیوار سمیت ڈریسنگ روم کی توڑ پھوڑ کرکے اسٹیڈیم کو بند کروا دیا تھا، اس کے بعد ڈی سی اے نے اسٹیڈیم کی نہ تو مرمت کروائی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی توجہ دی جس کیوجہ سے اسٹیڈیم ذبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے قائدین کی آمد کے موقع پر سیاسی جلسے کرکے اسٹیڈیم سے مستفید ہوتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ مناسب انتظامات نہ ہونے کیوجہ سے نوجوانوں نے ضمیر جعفری اسٹیڈیم کی طرف رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ نوجوانوں سمیت والدین نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ ضمیر جعفری اسٹیڈیم کی بحالی کے لئے فنڈز کا اجراء کیا جائے تاکہ نوجوان اسٹیڈیم میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کرکے چست و توانا صحت مند رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں