جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، تفصیلات کے مطابقASIابرار حسین پولیس چوکی کالا گجراں نے کاروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے 2کس ملزمان1۔شہزاد اسلم ولد محمد اسلم ساکن ضلع گجرات سے پسٹل30بور معہ روندز اور2۔یاسر عباس ولد نذر محمد ساکن ضلع سرگودھا سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔SIاشتیاق احمد تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عدنان اسلم ولد محمد اسلم ساکن لنگرپور سے پسٹل9MMمعہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIنعیم اقبال تھانہ چوٹالہ نے کاروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم مبین حسین عرف ندیم ولد سلیمان احمد ساکن جمرغال جہلم سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIنذیر احمد تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم اسامہ ساجد ولد ساجد محمود ساکن سوہاوہ سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIمظہر حسین تھانہ ڈومیلی نے کاروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم راجہ صدام ولد محبوب کیانی ساکن پنڈوری سوہاوہ سے پسٹل30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIعبدالرحمٰن تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ریز تفتیش مقدمہ کے ملزم وقار عرف کالا ولد محمد انار ساکن ہرن پور پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمحمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اظہر علی عرف چونڈی ولد محمد اسلم ساکن بھیرہ ضلع سرگودھا سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIحسن رضاتھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خرم احمد ولد مظفر خان ساکن پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIمسعود احمد انچارج چوکی کھیوڑہنے کاروائی کرتے ہوئے 2کس ملزمان1۔علی حماد الحسن۔علی حنان پسران فضل عباس ساکن پیر مصطفٰی پنڈدادنخان سے330گرام چرس اور10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ASIفرخ شبیر انچارج پولیس چوکی دھریالہ جالپ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نثار احمد ولد محمد نواز ساکن پنڈدادنخان سے 10لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIاصغر علی تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم شہزاد ولد عبدالحمید ساکن پنن وال سے5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIغلام عباس تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل احمد ولد محمد رمضان ساکن سوڈی گجر سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
