صوبائی وزید ریلیف بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ

Spread the love

صوبائی وزید ریلیف بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ۔

صوبائی وزیر نے شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں کھلونا بم دھماکے میں زخمی بچوں کے عیادت کی۔

میران شاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ صوبائی وزیر نے شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں کھلونا بم دھماکے میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔محمد اقبال وزیر نے زخمی بچوں کے گھر والوں کے ساتھ ملاقات کی اور اپنی طرف سے امدادی رقم دے دی۔اس کے علاوہ انہیں ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ ریلیف کو زخمی بچوں کو فوری طور ہر امدادی چیک فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
اس کے ساتھ وزیر ریلیف و آبادکاری اقبال وزیر نے متاثرہ گھرانوں کے ساتھ اپنی طرف سے مالی امداد بھی کی۔محمد اقبال وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتال میں بچوں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔پاک فوج کے بریگیڈئیر رضوان صاحب خود بچوں کی دیکھ بھال اور تعاون کر رہا ہے۔انہوں نے بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ متاثرہ بچوں کے لواحقین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہسپتال میں جاری علاج معالجے سے مکمل مطمئین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں