جہلم سی بی او ویسٹرن کے اہلکاروں نے پنڈ سوکہ کے نوجوان ذیشان خالد کو راستہ روک کر لہو لہان کر دیا،

Spread the love

جہلم(رانا نویدالحسن +عبدالغفارآذاد)جہلم سی بی او ویسٹرن کے اہلکاروں نے پنڈ سوکہ کے نوجوان ذیشان خالد کو راستہ روک کر لہو لہان کر دیا، سی بی او کے اہلکار فیضان یونس کے بھائی نے چند روز قبل اڑیال کا بچہ پکڑ لیا تھا، محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کے تعاقب کرنے پر نوجوان بھاگنے میں کامیاب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے علاقہ پنڈ سوکہ کے رہائشی ذیشان خالد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل سی بی او ویسٹرن کے اہلکاروں نے میرا راستہ روک کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کیوجہ عناد یہ ہے کہ فیضان یونس کا چھوٹا بھائی کاشان یونس رواں ماہ مورخہ9 مئی کو اڑیال کا بچہ غیر قانونی طریقے سے جنگل میں پکڑ کر لے آیا جس کی علاقہ مکینوں نے اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کو دی جن کے تعاقب کرنے پر کاشان یونس موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کر دیا تھا علاقہ مکینوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران سے مطالبہ کیاہے کہ پنڈ سوکہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں نایاب نسل کے جانور اڑیال کی نسل کشی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ اڑیال کی نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں