میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا شہر میں قصائیوں کے خلاف زبردست کاروائی،

Spread the love

گلگت (پ ر)میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا شہر میں قصائیوں کے خلاف زبردست کاروائی، ایک درجن سے زائد قصائیوں پر جرمانے اور دو دکانیں سیل کردیں، پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو جیل کی سزا کے ساتھ بھاری جرمانے اور قصائی کرنے کا لائسنس منسوخ کریں گے میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا قصائیوں اور پولٹری مالکان کے نام انتباہ جاری، قصائی حضرات محتاط رہیں اور قانون کی خلاف ورزی نہ کریں، یہ باتیں جمعرات کے روز شہر کے مختلف بازاروں میں قصاب اور پولٹری شاپس دکانو ں پر چھاپہ مار کاروائیوں کے بعد دکانداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر قصائیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی لہذا قصاب برادری خلاف ورزی نہ کریں قانون کی پاسداری کریں، سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کریں، ترجمان نے عوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ عوام گرانفروشی کرنے والے تاجروں، قصائیوں، پولٹری مالکان سمیت اشیائے خورد نوش کے بیوپاری کے خلاف شکایات براہ راست الفا کنٹرو ل تحصیل آفس اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف ایکشن لیاجاسکے، الفاکنٹرول نمبر 05811-920724 اور میڈیا سیل 03555554145 پر براہ راست رابطہ کریں، سستا انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کا نصب العین ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں