گلگت (پ ر) میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن () اسامہ مجید چیمہ نے شہر میں غیر معیاری اشیائے خوردنوش کی خرید و فروخت پر پابند ی عائد کررکھی ہے عوام احتیاط کریں،اور گرمیوں سے بچنے کیلئے مضر صحت ٹھنڈی مشروبات اور غیر معیاری آئس کریم کے استعمال سے پرہیز کریں، شہر میں غیر معیاری اور ناقص ٹھنڈی اشیائے کی خریدو فروخت کرنے والے کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی کوئی بھی کمپنی بغیر رجسٹریشن گلگت شہر میں مشروبات کا لین دین نہیں کرسکتی، یہ باتیں جمعرات کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہری بالخصوص سکول، کالج اور یونیورسٹی ایریاز میں طلباء و طالبات کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے مختلف بوگس کمپنیاں رنگ برنگی سٹیکر لگاکر مضر صحت آئس کریم اور فالودہ کے نام پر غیر معیاری ٹھنڈی اشیائے فروخت کرتے ہیں جو کہ خلاف قانون اور شہریوں کے قیمتی جانوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے مشکوک کمپنیوں اور غیر رجسٹرڈ فرم کے اشیائے کی خرید وفروخت سے اجتناب کریں اور فوری طور پرمیونسپل فوڈ سیکشن شکایات سیل پر رابطہ کریں، ہمیں عوام کی جان و امال کی حفاظت عزیز ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
