گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد) جہلم سورج سوا نیزے پر گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع، شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا سکھ چین چھین لیا، شہریوں کا جینا محال، شہریوں نے وفاقی وزیرپانی و بجلی، چیئرمین واپڈا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو کر شہری آبادیوں میں داخل ہو چکا ہے جس کیوجہ سے شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے، اس حوالے سے تاجروں اور شہریوں نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی کارروبار تباہ و بربادہو چکے ہیں اور اوپر سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بھی عذاب نازل کر دیا گیا ہے موجودہ حکومت بلند و بانگ دعوے کر رہی تھی کہ ہمارے پاس سسٹم میں ضرورت سے زیادہ بجلی موجود ہے، لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی مگر حکمرانوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں زرا سی گرمی تیز ہونے سے دن اور رات میں بجلی غائب ہونا معمول بن چکا ہے جس نے عام آدمی کی زندگی سے سکھ چین چھین لیا ہے، بجلی کی بندش کیوجہ سے گنجان آباد علاقوں میں مقیم شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔خاص کر بالائی منزلوں اور پلازوں میں مقیم افراد کا سکھ چین غارت ہو چکا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہو تی ہے شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں