بلدیاتی نمائندے حکومت کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوا کر بیٹھ گئے،کام کیوں نہیں کر رہے,سپریم کورٹ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذوالفقار علی کاشف)جہلم سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی نمائندے حکومت کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوا کر بیٹھ گئے،کام کیوں نہیں کر رہے اجلاس بلانا ہے تو گھر میں بلائیں یا گراؤنڈ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے بلدیاتی اداروں سے متعلق پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے کی توہین کی ہے اور بلدیاتی نمائندگان کو ان کے دفتر میں نہیں جانے دیاجا رہا۔ہمارے خلاف فوجداری مقدمات بنا دیے گئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آ پ خود کام نہیں کرنا چاہتے،سپریم کورٹ نے بحالی کا حکم دیا بلدیاتی نمائندگان نے کچھ نہیں کیا پنجاب حکومت کی طرف سے غلطی ہو رہی ہے اور اب تک آپ نے کیا کیا؟ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں