جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم شہر و گردونواح کے علاقوں کے شہری گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث بڑی تعدادمیں جگو ہیڈ، نہراپر جہلم سمیت چشموں کا رخ کر لیا، جہاں وہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے ڈبکیاں لگاتے اور ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ شدید گرمی کے باعث دوپہر کے وقت شہر اور مضافاتی علاقوں کی گلیاں، مارکیٹیں اور بازار سنسان ہو کر رہ گئے ہیں، جب کہ اتوار کی تعطیل کے باعث نوجوانوں کی بڑی تعدادنے گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے جگو ہیڈ، نہراپر جہلم سمیت چشموں میں نہانے چلے گئے۔ نہراپر جہلم،سرائے عالمگیرسمیت جگو ہیڈ کے مقام پر بڑی تعداد میں نوجوان ٹھنڈے پانی میں نہاتے دکھائی دیتے ہیں۔ گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نوجوان، بڑے، بچے سوئمنگ پول اور دیہاتوں میں ٹیوب ویلوں سمیت نہروں کے ٹھنڈے پانی میں نہانے اور ڈبکیاں لگانے کو ترجیح دیتے ہیں،اتوار کی تعطیل کو شہری بھر پور انداز میں منانے کے لئے نوجوانوں کی ٹولیاں نہر اپر جہلم، جگو ہیڈ سمیت چشموں میں نہانے کیلئے روانہ ہوتے ہیں اور دن بھر ٹھنڈے ٹھار پانی میں مزے لوٹ کر گرمی کو کوسوں میل دور بھگا دیتے ہیں۔
